خواتین کو چھیڑنے کی سزا، میڈیا پر نام کی مشہوری کی جائے گی

ویب ڈیسک (پی این آئی) وزارت داخلہ نے خواتین کو چھیڑ نے پر گرفتار ہونے والے افراد کے ناموں کی تشہیر شروع کردی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق معاشرے سے انتہائی منفی رویہ کو ختم کرنے کے لیے مقررہ سزا کے علاوہ گرفتار شدہ شخص کا نام مقامی میڈیا میں جاری کیا جائے گا۔گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ پولیس نے مصری تارک وطن کے نام کی تشہیر کی ہے جسے ایک خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ولید السید عبد الحمید نامی مصری تارک وطن نے خاتون کو چھیڑا ہے جس پر اسے پبلک پراسیکیوشن میں پیش کیا گیا‘۔بعد ازاں خاتون کو چھیڑنے پرجدہ پولیس نے ہادی حمد آل صلاح نامی سعودی شہری کو گرفتار کیاہے۔خواتین چھیڑنے والے افراد کے ناموں کی تشہیر شروع کرنے کے اقدام کو معاشرے کے مختلف طبقات نے سراہا ہے۔فیملی پروٹکٹ پروگرام کے رکن عبد الرحمن القراش نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں معاشرتی اقدار کا بڑا خیال رکھا جاتا ہے جہاں نام کی تشہیر بہت بڑی سزا تصور کی جاتی ہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close