پھر زلزلے کے جھٹکے، مرکز کہاں تھا؟

لندن(پی این آئی)برطانوی کاؤنٹی ڈربی شائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔

برٹش جیولوجیکل سروے (بی جی ایس) نے جمعہ کی صبح سویرے بیلپر کے قریب 2.5 شدت کے زلزلے کی تصدیق کی جبکہ زلزلہ 25 میل (40 کلومیٹر) سے زیادہ دور رہنے والے لوگوں نے بھی محسوس کیا۔ برٹش جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزے کی گہرائی 7 کلومیٹر تھی۔ بی جی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلپر کے مغرب میں ویسٹن انڈر ووڈ گاؤں کے قریب تھا۔ جیولوجیکل سروے کی رپورٹس میں بیان کیا گیا ہے کہ زلزلے کے دوران کمزور تھرتھراہٹ محسوس ہوئی اور ایک ہلکی ہلکی آواز سنی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close