عام انتخابات کا آغاز کل سے ہوگا

ممبئی(پی این آئی)بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے۔خبرایجنسی کے مطابق بھارت میں انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا، سب سے اہم امیدوار موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دیا جارہا ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہول گاندھی انتخابی میدان میں ہیں۔اگر مودی کامیاب ہوئے تو مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔ اس سے قبل جواہر لعل نہرو مسلسل 3 بار بھارت کے وزیراعظم بنے تھے۔

رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کو سب سے زیادہ ملک کی اکثریت ہندوؤں کی حمایت حاصل ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی دو درجن جماعتوں نے ’انڈیا‘ کے نام سے سیاسی اتحاد بنایا ہے۔بھارت میں حکومت بنانے کیلئے لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی ضروری ہے، بھارت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 کروڑ ہے۔بھارتی الیکشن کو دنیا میں کسی بھی ملک میں ہونے والا سب سے بڑا انتخابی معرکہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں