پاکستان کے حوالے سے امریکہ کا اہم اعلان

واشنگٹن(پی این آئی)پاکستان کے حوالے سے امریکہ کا اہم اعلان۔۔۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آزادیٔ اظہار کے لیے کام جاری رکھیں گے۔واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی حمایت جاری رکھیں گے۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔دوران بریفنگ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر تبصرے سے گریز کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close