امریکا، ایران کیساتھ جنگ نہیں چاہتا، صدر جوبائیڈن نے واضح کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی) امریکی صدرجو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر ممکنہ اسرائیلی جوابی حملے میں حصہ نہیں لے گا جبکہ جی سیون ممالک کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں صدربائیڈن نے ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔

جی سیون ممالک کا آن لائن اجلاس واشنگٹن میں جاری ہے جس کے اراکین میں امریکا‘برطانیہ‘کینیڈا‘جرمنی‘جاپان‘فرانس اوراٹلی شامل ہیں جبکہ یورپی یونین کو جی سیون گروپ میں مبصر کی حیثیت حاصل ہے امریکی نشریاتی ادارے”سی این این”اورجریدے ”وال اسٹریٹ جنرل“ کے مطابق نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں امریکی صدر نے تجویز دی کہ مزید رد عمل غیر ضروری ہے امریکہ کے اعلیٰ ترین حکام نے اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف جارحانہ ردعمل میں حصہ نہیں لے گا۔علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس میں نیشنل سیکورٹی کے ترجمان جان کربی نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے دفاع میں اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا تاہم امریکہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close