ایران کے زیرقبضہ جہاز پر موجودپاکستانیوں کی رہائی سے متعلق اہم خبر آگئی

تہران(پی این آئی) پاکستانی دفتر خارجہ نے ایرانی فوج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا۔

گزشتہ روز ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا ایک جہاز اپنے قبضے میں لیا تھا، پرتگالی جہاز ”ایم ایس سی ایریز“ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے۔قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ اور دو پاکستانی بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق ایرانی سفارت خانے کو ان دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں، اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے معلومات تہران تک پہنچا دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پرموجود پاکستانیوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں