ایران اسرائیل کشیدگی،ایک اور ملک میدان میں آگیا، جنگی طیاروں کی بڑی تعداد کہاں پہنچا دی؟

لندن(پی این آئی)برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے دفاعی آپریشن میں امریکا کے ساتھ برطانوی جنگی جہازوں نے بھی حصہ لیا ہے اور ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے ڈرون تباہ کیے ہیں.

برطانوی وزیر اعظم نے اتوار کو ایک بیان میں تنازع میں اضافے سے بچنے کے لیے تحمل کا بھی مطالبہ کیا برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رشی سوناک نے کہا کہ وہ اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ برطانوی طیاروں نے ایرانی ڈرونز کو مار گرایا سوناک نے کہا کہ اگر یہ حملے کامیاب ہو جاتے تو علاقائی عدمِ استحکام پر قابو پانا مشکل ہو جاتا۔انہوں نے کہاکہ وہ اسرائیل اور خطے کی وسیع تر سلامتی کے ساتھ کھڑے ہیں جو یقیناان کی اپنی سیکیورٹی کے لیے بھی اہم ہے انہوں نے کہا کہ اب جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ تحمل سے کام لیا جائے.

انہوں نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ انہوں نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کیا اور وہ ان کے ساتھ اگلی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ادھر جرمن وزیرخارجہ انلینا بیرباک کا کہنا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر حملوں سے مشرق وسطیٰ انتہائی دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close