ایران کیخلاف مشترکہ ردِعمل کا فیصلہ کہاں کریں گے؟ امریکی صدر جوبائیڈن کا بڑا اعلان

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ا یران کے خلاف مشترکہ ردعمل کا فیصلہ جی سیون کے ہنگامی اجلاس میں کریں گے ‘امریکہ نے ایرانی ڈرونز اور میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کی بھرپور مدد کی ہے جس کی وجہ سے تقریباً تمام ڈرونز اور میزائل مار گرائے گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کے پیش نظر امریکہ نے خطے میں ایک ہفتہ قبل ہی میزائل دفاعی نظام اور جنگی طیارے تعینات کر دیے تھے امریکی صدر نے کہا کہ ان کی اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے جس میں امریکہ نے اسرائیل کو یقین دلایا ہے کہ وہ فولادی عزم کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ ہفتے شام میں ایرانی قونصل خانے پر فضائی حملے کے بعد سے اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے ایک اہم جنرل سمیت چھ افسران مارے گئے تھے ایران نے حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا لیکن اسرائیل نے تاحال اس حملے میں ملوث ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close