ایرانی میزائلوں سے دفاع، اسرائیل کا ایک ارب ڈالر خرچ ہو گیا

تل ابیب(پی این آئی)اسرائیلی ذرائع نے کہا ہے کہ گذشتہ رات ایرانی ڈرون کو گرانے پر اسرائیلی حکومت نے ایک ارب ڈالر خرچ کئے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی چینل 12 نے بتایا ہے کہ ایرانی حملے کے وقت تمام اسرائیلی لڑاکا طیارے پرواز میں تھے۔اسرائیلی فوج کو خدشہ تھا کہ فضائی اڈوں میں طیاروں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’امریکی اور برطانوی افواج نے کم و بیش ایک سو سے زیادہ ایرانی ڈرون کو فضا میں مار کر گرایا ہے۔‘دریں اثنا اسرائیلی افواج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایران کے 99 فیصد ڈرون کو گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close