شوہر کےقتل کی کوشش کرنیوالی بیوی جیل کی سلاخوں کے پیچھے

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ میں ایک شخص کی اہلیہ اس کو قتل کرنے کی کوشش میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلی گئی ۔امریکی خاتون میلوڈی فیلیکانو جانسن پر شوہر کو چائے میں زہر دے کر مارنے کا الزام عائد تھا، جبکہ شوہر کے مطابق انہوں نے اہلیہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا بھی تھا۔شوہر رابی امریکی ایئرفورس کے افسر ہیں، جنہوں نے اپنے گھر میں خفیہ کیمرے نصب کیے ہوئے تھے، جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ جو کافی/چائے انہیں اہلیہ بنا کر دیتی ہیں۔ اس میں خطرناک کیمیکل بلیچ بھی ڈالا جاتا ہے۔

دوسری جانب تمام تر ثبوتوں کی موجودگی میں اہلیہ میلوڈی نے اپنے چھوٹے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ کورٹ دستاویزات کے مطابق میلوڈی کے شوہر روبی کی جانب سے اہلیہ پر شک کیا جا رہا تھا کہ اہلیہ انہیں قتل کرنا چاہتی ہے اور پھر ان کے مانیٹری بینیفٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔جبکہ جس دوران انہوں نے شوہر کو بلیچ زدہ کافی دینا شروع کی، اس دوران ان دونں کی طلاق ہو چکی تھی، جبکہ دونوں کا ایک بچہ بھی ہے۔اگرچہ روبی کو علم ہو گیا تھا کہ اس کافی میں بلیچ ملایا گیا ہے، تاہم انہوں یہ اہلیہ پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی، کہ انہیں اس کا علم نہیں ہے۔دستاویزات کے مطابق 2023 میں پہلی بار شوہر کو اہلیہ پر شک ہوا تھا، جب اہلیہ نے خود شوہر کو کافی دی، جو کہ ذائقے میں بھی کافی عجیب معلوم ہو رہی تھی۔جس کے بعد شوہر نے گھر میں کیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا اور پوری صورتحال کو بطور ثبوت اکٹھا کرنا شروع کیا، تاہم پولیس کی جانب سے جولائی 2023 میں اس ثبوتوں کو ناکافی قرار دے دیا تھا۔تاہم دوسری جانب لگایا گیا سکیورٹی کیمرہ وہ سب کچھ پولیس کو دکھانے میں کامیاب ہو گیا جسے پولیس ناکافی ثبوت کہہ رہی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close