ایران کی اسرائیل کو سنگین دھمکی

تہران (پی این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ہے، ظالم حکومت نے غلطی کی ہے اور اس کی سزا ملنی چاہیے اور ایسا ہوگا۔

 

 

برطانوی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بیان ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا ہے، دوسری جانب اسرائیل کے وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کے بعد ردعمل میں کہا کہ اگر ایران اپنی سرزمین سے حملہ کرتا ہے تو اسرائیل اس کا جواب دے گا اور ایران میں حملہ کرے گا۔ خیال رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 7 عہدیدار ہلاک ہوگئے تھے اور ایران نے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close