16 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ہلاکتیں ہو گئیں

ہانگ کانگ(پی این آئی)16 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ہلاکتیں ہو گئیں۔۔۔ہانگ کانگ میں 16 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آگ لگنے کی وجوہات ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ عمارت اور اطراف سے 250 کے قریب افراد کو ریسکیو کیا گیا، عمارت 1964ء میں تعمیر کی گئی تھی جس میں 200 گھر موجود ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close