بھارت اور بنگلہ دیش میں عیدالفطر 11اپریل کو منانے کا اعلان

ڈھاکہ (پی این آئی)بنگلہ دیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شوال 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنؤ اور دہلی میں چاند نظر نہیں آیا جس کے مقامی کمیٹیوں نے کل 30 ویں روزے کا اعلان کیا۔ بھارتی میڈیا نے بتایاکہ بھارت میں عید 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اورکمیٹی کو کئی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close