وہ ممالک جہاں عید الفطر 10اپریل کو ہونے کا اعلان کر دیا گیا

ریاض (پی این آئی) 6 اسلامی ممالک میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک میں پیر 8 اپریل کو شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کل 7 ممالک عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر چکے۔ آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں پیر کے روز سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا گیا۔

بعد ازاں سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کر دیا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق مملکت کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا رمضان المبارک کے 30 روزوں کے بعد عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، اور ایران میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close