یورپی ملک کے نئے وزیراعظم نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

ڈبلن (پی این آئی)آئر لینڈ کے نئے آنے والے وزیراعظم سائمن ہیرس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈبلن سے آئرش میڈیا کے مطابق وزیراعظم سائمن ہیرس نے یہ اعلان آئر لینڈ کے شہر گیلوے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ آئرش میڈیا کے مطابق انہوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آئرش عوام آپ کے اقدامات سے بیزار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی کریں اور امداد جانے دیں۔ ہمیں اسرائیل اور فلسطین دو الگ الگ ریاستوں کی ضرورت ہے۔ آئر لینڈ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close