عیدالفطر پر 1 ہفتے کی تعطیلات کا اعلان، بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی)متحدہ عرب امارات نے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی لمبی چھٹیوں کااعلان کر دیاہے جو کہ 8 اپریل پیر سے شروع ہوں گی اور اتوار 14 اپریل تک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ 15 اپریل سے کھلیں گے تاہم نجی اداروں کیلئے عید کی چھٹیوں کا اعلان ابھی تک سامنے نہیں آ سکا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ نجی اداروں میں بھی ایک ہفتے کی تعطیلات ہی دی جائیں گی ۔دوسری جانب سعودی عرب میں عیدالفطر کیلئے 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیاہے جو کہ 8 اپریل سے 11 اپریل تک ہوں گی ۔سعودی عر ب اور متحدہ عرب امارت میں 10 اپریل کو عیدالفطر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close