جیل میں سیاسی رہنما کی پراسرار موت

ممبئی(پی این آئی)جیل میں سیاسی رہنما کی پراسرار موت۔۔۔بھارتی جیل میں مسلمان سیاسی رہنما مختار انصاری کی پراسرار موت پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں اپوزیشن ارکان نے حکومت پر مختار انصاری کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔مختار انصاری کی موت کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 63 سالہ مختار انصاری کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مختار انصاری کی موت کے بعد ریاست اتر پردیش میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close