برطانیہ(پی این آئی)بڑے یورپی ملک نے سپاہیوں، افسروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی۔۔۔۔برطانوی آرمی نے سپاہیوں اور افسران کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی۔ داڑھی اور مونچھوں کی صفائی ستھرائی کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے گی۔لندن سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پالیسی میں تبدیلی سے فوج میں نئی بھرتیوں کی حوصلہ افزائی کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی آرمی میں مسلمانوں اور سکھوں وغیرہ کو پہلے سے ہی داڑھی رکھنے کی اجازت ہے۔
میڈیا رپوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، برطانوی فضائیہ اور بحری فوج پہلے ہی اِس کی اجازت دے چکے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں