آئندہ حج سے متعلق سعودی عرب کا ایک اہم اعلان سامنے آگیا

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے آئندہ حج بیت اللہ کے لیے عارضی ملازمتو ں اعلان کر دیا گیا۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وزارت حج و عمرہ ان عارضی ملازمتوں کے لیے درخواستیں وصول کر رہی ہے، جن پر آنے والے لوگ حج کے انتظامات میں سعودی انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں گے اور مختلف امور سرانجام دیں گے۔جو لوگ حج کے سیزن کی یہ مخصوص ملازمتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ عارضی ملازمتیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں ہوں گی، جن میں حج و عمرہ کے لیے سپروائزرز، کسٹمر سروس کے نمائندے، مکینیکل ٹیکنیشنز، انجینئرز، ڈرائیورز و دیگر لوگ درکار ہیں۔ درخواست دہندہ کی عمر 22سے 45سال کے درمیان ہونا لازمی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close