امریکہ نے ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان کر دیا

لندن(پی این آئی)امریکہ نے ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان کر دیا۔۔۔امریکا نے بلیک کیٹ کے نام سے مشہور ہیکرز سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی محکمۂ خارجہ نے بلیک کیٹ کے حوالے سے معلومات دینے والے کے لیے 10 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کی تھی۔بلیک کیٹ رینسم ویئر گروپ نے حال ہی میں یونائیٹڈ ہیلتھ ٹیکنالوجی یونٹ کو ہیک کیا تھا اور انشورنس کی ادائیگیوں کو متاثر کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ایک بیان میں یونائیٹڈ ہیلتھ نے کہا تھا کہ اس سائبر حملے کی وجہ سے فروری کے آخر میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا تھا۔یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کا ٹیکنالوجی یونٹ انشورنس کمپنیوں سے میڈیکل کمپنیوں کو ادائیگیوں کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اس حملے نے 30 ملین سے زیادہ غریب مریضوں کی خدمت کرنے والے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر شدید اثر ڈالا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close