عیدالفطرپر 4روزہ تعطیلات کا اعلان،پیرکو پہلی چھٹی

کراچی(پی این آئی)عیدالفطرپر 4روزہ تعطیلات کا اعلان،پیرکو پہلی چھٹی ۔۔۔سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کیلئے تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی “24نیوز” کے مطابق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا، مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے 4 دن کی چھٹی ملے گی،

پیر سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لئے ملازمین کل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close