ماسکو کانسرٹ ہال حملہ، پیوٹن کا اہم اعلان

ماسکو (پی این آئی)ماسکو کانسرٹ ہال حملہ، پیوٹن کا اہم اعلان۔۔۔۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے 4 ملزمان سمیت 11 افراد گرفتار کرلیے۔ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملے کے بعد 24 مارچ کو روس میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔روسی صدر پیوٹن نے عوام سے خطاب میں کہا کہ کانسرٹ ہال حملے کے متاثرین سے گہری ہمدردی ہے، حملے کے بعد امدادی کارروائیوں پر ایمرجنسی سروسز اور اسپیشل سروسز کا شکرگزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ روسی سکیورٹی فورسز نے براہ راست ملوث 4 ملزمان سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا ہے،

حملہ آوروں نے یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی۔پیوٹن نے اعلان کیا کہ تمام ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی جس نے بھی اس حملے کا حکم دیا ہے اسے سزا دی جائے گی، ہمارے دشمن ہمیں منقسم نہیں کر سکتے۔دوسری جانب ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ اور دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 143 ہوگئی جبکہ 100 زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی ہے۔اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ “داعش خراسان” نے کیا، داعش کا یہ گروپ پاکستان، افغانستان اور ایران میں سرگرم ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close