جرمنی جانے کے خواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری

میونخ (پی این آئی) جرمن حکومت نے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے ویزہ قواعد نرم کر دیئے ہیں جن کے تحت غیر ملکی طلبہ ہر ہفتے 20 گھنٹے تک کام کر سکیں گے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جرمنی نے ہنرمند افرادی قوت کی کمی کے سبب بیرون ممالک کے نوجوانوں کیلئے سٹوڈنٹ اور اپرنٹس شپ ویزے کا حصول آسان بنا دیا، نئے قواعد کے تحت طلبہ یونیورسٹی میں داخلے کی تیاری کیلئے 9 ماہ تک جرمنی میں قانونی طور پر سکونت اختیار کر سکیں گے۔ اس عرصے کے دوران اپنی مالی خود کفالت کیلئے انہیں ایک ہفتے میں 20 گھنٹے نوکری کرنے کی بھی اجازت ہو گی۔بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں زیر تعلیم طلبا کیلئے ملازمت کرنا قانونی طور پر درست ہو گا کیونکہ وہ ایک سال میں 140 دن تک ملازمت کر کے اپنے لئے مالی وسائل مہیا کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں