خود کش دھماکہ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں، درجنوں افراد زخمی، افسوسناک خبر آگئی

کابل (پی این آئی) افغانستان میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔

 

 

 

 

افغانستان کے شہر قندھار میں واقع بینک کے باہر سرکاری ملازمین تنخواہوں کے حصول کیلئے بڑی تعداد میں موجود تھے کہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔طالبان حکومت کی جانب سے 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کلچر قندھار انعام اللہ نے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے 5 کی حالت نازک بتائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close