آئرش وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

ڈبلن (پی این آئیئن) آئرلینڈ کے وزیراعظم لیوواراڈکار نے وزارت عظمیٰ سے استعفٰی دینے کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

آئرش وزیراعظم لیوواراڈکار نے دارالحکومت ڈبلن میں ہنگامی پریس کانفرنس بلائی اور غیر متوقع طور پر وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے تک وہ سرکاری امور سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت سے درخواست کی کہ آئندہ پارٹی اجلاس میں نیا قائد منتخب کر لیا جائے اور آئندہ وزیراعظم کے انتخاب میں نئے پارٹی رہنما کو ہی ووٹ دیئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے استعفے کی وجوہات ذاتی اور سیاسی دونوں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close