خوفناک حادثہ، متعدد ہلاکتیں ہو گئیں، انتہائی افسوسناک خبر

کابل (پی این آئی) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح صوبہ ہلمند کے ضلع گیرشک میں جنوبی قندھار اور مغربی ہرات کے درمیان مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔ایک ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک موٹر سائیکل کے مسافر بس سے ٹکرانے اور پھر سڑک کے مخالف جانب ایک ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ہلمند پولیس کے سربراہ کے ترجمان عزت اللہ حقانی کاکہنا ہے کہ 38 زخمیوں میں سے 11 افراد شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close