واشنگٹن (پی این آئی) امریکی ایوارڈ یافتہ معروف صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار 44 سالہ جیفری شان کنگ نے اپنی اہلیہ رائے کنگ کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا ہے۔۔۔۔ العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق شان کنگ امریکہ میں صحافت کے علاوہ انسانی حقوق کے رہنما بھی رہے ہیں اور گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کے خلاف انہوں نے صہیونی ریاست کے خلاف کھل کر بات کی۔۔۔۔جیفری شان کنگ کو یہودیوں اور اسرائیل کے خلاف بات کرنے اور فلسطینیوں کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جب کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی پہلے شیڈوبین کیا گیا اور بعد ازاں ان کا اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا۔۔۔۔۔
رپورٹ کے مطابق شان کنگ گزشتہ چند ماہ سے مسلمانوں اور خصوصی طور پر فلسطینیوں کے حق میں کھل کر سامنے آئے تھے، جس وجہ سے انہیں امریکا میں مخالفت کا بھی سامنا رہا لیکن اب انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔۔۔۔ شان کنگ نے فیس بک پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے اور کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دنیا کو بتایا کہ انہوں نے امن اور محبت کے دین کا انتخاب کر لیا ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں