ریسٹورنٹ میں دھماکا

ہیبی(پی این آئی)ریسٹورنٹ میں دھماکا۔۔۔۔۔۔۔۔چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔چینی حکام کے مطابق ریسٹورنٹ میں دھماکا مشتبہ طور پر گیس لیکج کے باعث ہوا، دھماکا صبح 8 بجے سے تھوڑا پہلے ہوا، دھماکے سے قریبی عمارتوں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔رپورٹس کے مطابق دھماکے کی جگہ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث کئی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close