آکلینڈ (پی این آئی) پہلا روزہ 13 مارچ کو ہونے کا اعلان، وہ ملک جہاں کل 12 مارچ کو بھی رمضان المبارک کا آغاز نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 2024 کا آج بروز پیر 11 مارچ سے آغاز ہو چکا۔
چند ممالک میں آج بروز پیر کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ تھا، جبکہ بیشتر ممالک میں کل بروز منگل 12 مارچ کو رمضان المبارک کا آغاز ہو گا۔ تاہم ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں نہ آج، نہ کل رمضان المبارک کا آغاز ہو گا۔ جیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ میں 13 مارچ بروز بدھ کو رمضان المبارک کے پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان سمیت دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں کل 12 مارچ بروز منگل سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا، تاہم پاکستان کا ایک پڑوسی ملک ایسا بھی ہے جہاں آج بروز پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ تھا۔ افغانستان میں سعودی عرب کے ساتھ ہی رمضان المبارک کے آغاز کی روایت برقرار رکھی گئی، افغانستان میں آج بروز پیر 11 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آج بروز پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ ہے۔ ان ممالک میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا تھا، تاہم صرف ایک خلیجی ملک ایسا ہے جہاں گزشتہ روز ماہ مبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔ سلطنت عمان میں گزشتہ روز رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔
لہذا اس خلیجی ملک میں ماہ مبارک کا پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔ عمان کے علاوہ بیشتر ممالک میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یوں عمان، پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا 12 مارچ بروز منگل سے آغاز ہو گا۔ پاکستان میں چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کل پاکستان میں پہلا روزہ ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پاکستان کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی ماہ مبارک کا چاند نظر آ گیا۔ پاکستان میں رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں ہوا۔ اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے گئے۔ ملک میں سب سے پہلے لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد دیگر شہروں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا، لہذا کل 12 مارچ بروز منگل کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہو گا۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان المبارک کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان المبارک سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔ ’اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔ جبکہ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہو گا لیکن اس روز یہ نظر نہیں آئے گا ، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ پاکستان میں پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہو گی کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں