جکارتہ(پی این آئی)انڈونیشیا میں کئی روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچارکھی ہے۔
انڈونیشن حکام کا بتانا ہے کہ صوبے ویسٹ سماترا میں بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 7 افراد لاپتا ہیں، اس کے علاوہ 70 ہزار افراد کو مجبوراً نقل مکانی بھی کرنی پڑی۔گزشتے ہفتے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں صوبائی دارالحکومت پڈانگ سمیت دیگر علاقوں میں کم و بیش 700 مکانات تباہ ہوگئے اور کئی پُل اور اسکولوں کو نقصان پہنچا جبکہ 113 ہیکٹر زرعی زمین بھی متاثر ہوئی۔انڈونیشیا کی ریسکیو ایجنسی کے مطابق 150 ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں