رمضان کا چاند، سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ اہم خبر

جدہ(پی این آئی) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل ( پیر کو) پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

 

 

 

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔ بنگلہ دیش اور بھارت میں منگل کو پہلا روزہ متوقع ہے۔ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ بروز پیر پشاور میں ہوگا۔سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ سعودی ادارہ فلکیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو دوپہر 12بجے رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی۔ اتوارکو چاند کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔11 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ سعودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند کو تلاش کریں اور اس کی گواہی سعودی سپریم کورٹ میں درج کرائیں۔یواے ای، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی پیر کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو پشاور میں ہوگا۔ بنگلہ دیش اور بھارت میں پہلا روز منگل کو ہونے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں