گداگروں کی شامت آگئی

دبئی(پی این آئی)گداگروں کی شامت آگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا۔دبئی پولیس کے مطابق شہری بھیک دینے سے گریز کریں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں، عوام ’آن لائن بھکاریوں‘ سے بھی ہوشیار رہیں۔دبئی پولیس کے مطابق گداگروں پر 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3ماہ جیل بھی ہوگی جبکہ اماراتی قوانین کے تحت بھکاری گینگ چلانے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔دبئی پولیس کے مطابق گداگروں کو بیرونِ ملک سے بھرتی کرنے پر 6 ماہ کی جیل بھی ہوگی۔

علاوہ ازیں دبئی پولیس نے بھکاریوں کی اطلاع دینے کے لیے 901 پولیس کا ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں