کینیڈا (پی این آئی)فائرنگ، ماں اور 4 بچوں سمیت 6 سری لنکن مار دیئے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں سری لنکن فیملی کے 4 کمسن بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اوٹاوا میں قتل ہونے والے تمام افراد کچھ ہی عرصہ پہلے کینیڈا منتقل ہوئے تھے، انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔مارے گئے افراد میں 35 برس کی ماں اور چار بچے شامل ہیں، پولیس نے فیملی کے ساتھ رہنے والے 19 برس کے سری لنکن طالبعلم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی، گرفتار شخص پر قتل کا الزام عائد کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔دوسری جانب سری لنکن ہائی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والے سری لنکن تھے اور مقتولین میں 4 بچے اور ان کے والدین شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں