سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ فلکیات نے پیشنگوئی کردی

ریاض (پی این آئی)سعودی محکمہ فلکیات کے سربراہ شرف السفیانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق شرف السفیانی کا کہناہے کہ10 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دو پہر 12 بجے ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی اور مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق اتوار کو 6 بجکر 27 منٹ پر سورج غروب ہوگا جبکہ رمضان کا چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا ،انہوں نے کہا ہے کہ اس اعتبار سے اتوار کے روز رمضان کے ہلال کامشاہدہ ممکن ہےاور یوں پہلا روزہ 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا ،انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ محض فلکی حساب ہے تاہم رمضان کے ہلال کا ثبوت سپریم کورٹ میں گواہی اندراج کرانے سے ہی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close