بنکاک(پی این آئی)جانوروں کی اسمگلنگ ناکام، درجنوں جانور سامان سے برآمد۔۔۔۔۔۔۔۔بنکاک میں کسٹم حکام نے جانوروں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ بنکاک انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کے سامان میں ریڈ پانڈا سمیت درجنوں دیگر جانور پائے گئے جن کی تعداد 87 ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سامان میں سانپ، طوطے اور مانیٹر چھپکلی بھی شامل ہے جنہیں 6 بھارتی شہری ممبئی اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم بروقت کارروائی کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کاکہنا ہےکہ بھاتی شہریوں نے سانپوں کو کپڑے کے تھیلے میں بند کیا اور طوطوں کو پلاسٹک کے کنٹینر میں چھپا رکھا تھا، جانوروں کی اسمگلنگ پر ملزمان کو 10 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔کسٹم حکام کی جانب سے ٹوکری میں بند ریڈ پانڈا کی تصویر جاری کی گئی ہے جس کی نسل خطرے سے دوچار ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ جنگلی حیات کے اسمگلروں کے لیے ایک بڑا ٹرانزٹ مرکز ہے، یہ جانور عام طور پر چین اور ویتنام میں فروخت ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں