خاتون سے گفتگو کی آڈیو لیک، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

کراچی(پی این آئی)پیرو کے وزیراعظم نے خاتون کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق البرتو اوتارولا پر خاتون کو سرکاری ٹھیکے دلوانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے۔ یہ اسکینڈل گزشتہ ہفتے شدت اختیار کرگیا تھا جب ایک چینل نے البرتو کی خاتون سے گفتگو کی آڈیو نشر کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آڈیو کلپس میں البرتو کو خاتون سے اظہارِ محبت اور سی وی بھیجنے کا کہتے سنا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب انہوں نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق البرتو اوتارولا 2022ء کے اختتام تک پیرو کے وزیرِ دفاع کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ ڈینا بولوارتے کے صدر بننے کے بعد انہیں پیرو کا وزیراعظم بنایا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close