آج سے مارچ دوبارہ شروع

ممبئی(پی این آئی)آج سے مارچ دوبارہ شروع۔۔۔۔۔۔۔۔۔مودی حکومت کے ہاتھوں تنگ بھارتی کسان آج سے ’دلی چلو مارچ‘ دوبارہ شروع کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش سمیت دیگر ریاستوں سے بھی کسان احتجاج میں شامل ہوں گے، کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر دلی کی سرحدوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دلی کے بس اسٹینڈز، میٹرو اسٹیشنز اور ریلوے اسٹیشنز کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان 13 فروری سے پنجاب ہریانہ سرحد پر موجود ہیں، کسان اور بھارتی حکومت کے مزاکرات کے متعدد دور ناکام رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان فصلوں کے لیے کم ازکم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close