پاکستان میں ایکس سروسز کی بندش پر امریکا کا شدید ردِعمل آگیا

واشنگٹن (پی این آئی ) امریکا نے پاکستان میں ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کی مذمت کر دی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی کئی روز سے بندش سے متعلق امریکا کے ترجمان محکمہ خارجہ نے ردعمل دیا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار رائے کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان میں ایکس کی بندش کے حکومتی اقدامات قابل مذمت ہیں۔جبکہ پاکستان میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق شکایات کی تحقیقات ہوتا بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل منگل کے رو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایکس( ٹویٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی اے اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کردیا۔

 

 

 

چیف جسٹس عامر فاروق نے ایکس کی بندش کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا ایکس بند ہے؟۔وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ 17 فروری سے ایکس بند ہے، اس معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں آج توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہونی ہے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close