مسافر طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام مسافر جاں بحق

واشنگٹن (پی این آئی ) امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 

 

 

حکام کے مطابق افسوسناک واقعپ ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں انٹراسٹیٹ ہائی وے پرپیش آیا۔ مقامی پولیس نے خدشہ ظاہرکیا کہ طیارے میں موجود تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق واقعہ جس سے متعدد شاہرائیں بند کرنا پڑیں۔عمارتوں اور قریبی انفراسٹرکچرکونقصان نہیں پہنچا۔ سنگل انجن طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوا۔ گرنے کے بعد اس کو آگ لگ گئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں