کینیڈا نے روس کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

اوٹاوا (پی این آئی) کینیڈا نے روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی جیل میں موت پر روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان کردیا ۔

 

 

 

 

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ میلینی جولی نے ایک بیان میں کہا کہ اعلان کردہ پابندیوں کی زد میں سینئر حکام اور روسی عدلیہ کے اعلیٰ عہدیدار، انصاف کی خدمات انجام دینے والے ادارے سمیت روس کے 6 عہدیدار شامل ہیں۔خیال رہے کہ روسی صدر ویلادیمیر پوتن کے سخت ناقد الیکسی ناوالنی گزشتہ ماہ جیل میں پراسرار طور پر انتقال کرگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں