250 سے زائد لڑکیوں کو شادی کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والا آخر کارپکڑا گیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں 250 سے زائد لڑکیوں کو شادی کا دھوکہ دے کر مختلف بہانوں سے لوٹنے والا شخص پکڑا گیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں نریش پجاری نامی شخص پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر نوجوانوں کی تصاویر لگا کر لڑکیوں کو مائل کرتا، ان سے طویل گفتگو کرتا اور لڑکیوں کو جال میں پھنساتا، جب لڑکیاں شادی کیلئے بالکل تیار ہو جاتیں تو ان کے گھر والوں سے مختلف بہانوں سے پیسے نکلوا لیتا۔ملزم کی عمر 45 سال بتائی گئی ہے جو لڑکیوں کو اپنا پروفیشن کبھی کسٹم افسر تو کبھی سافٹ ویئر انجنیئر بتاتا۔ ملزم کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی گئی، پولیس نے اس سے تفتیش کی تو اس نے 259 لڑکیوں کو دھوکہ دینے کا انکشاف کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close