ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثے کا شکارہوگیا

کولمبیا (پی این آئی) کولمبیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثے کی نذر ہوگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے شہر میڈیلین میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی ہچکولے کھاتا ہوا عمارت سے ٹکرا کر موبائل ٹاور سے لٹک گیا۔رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چھ سیاح موجود تھے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا جس میں نیشنل پولیس، فائر فائٹرز، صحت کے عملے نے حصہ لیا۔ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں