جوبائیڈن انتظامیہ پر پاکستان میں نئی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا دبائو بڑھنے لگا

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی ارکانِ کانگریس نے صدر بائیڈن انتظامیہ سےانتخابی مداخلت کی شفاف تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

30 سے زائد ارکان کانگریس نے بائیڈن انتطامیہ کو خط لکھا۔ ارکان نے خط میں انتخابی تشدد، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر مبینہ پابندیوں کی مذمت کی۔ ارکان کانگریس نے انتخابی مداخلت کی شفاف تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ زیرِحراست سیاسی افراد کی رہائی کیلئے پاکستان حکام پر زور ڈالا جائے۔ خیال رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات ہوئے تھے جس کے بعد اب قومی اور صوبائی اسمبلیاں وجود میں آگئیں ہیں جبکہ 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ ملک میں وزیراعظم کا انتخاب 3 مارچ کو قومی اسمبلی میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close