یورپی ملک نے سیاحوں پر پابندی عائد کر دی

ریگا(پی این آئی)یورپی ملک لٹویا نے روسی سیاحوں کے ملک میں داخلے پر عائد پابندی میں ایک سال کی توسیع کر دی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق لٹویا کی طرف سے روسی شہریوں پر یہ پابندی روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عائد کی گئی تھی جس میں اب 4مارچ 2025ء تک توسیع کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ پابندی ستمبر 2022ء میں لگائی گئی تھی، جس میں روس کے شہریوں کا سیاحت اور دیگر تفریحی مقاصد کے لیے لٹویا میں داخلہ بند کیا گیا تھا۔ روس یوکرین تنازعے کو اپنے لیے خطرہ محسوس کرتے ہوئے دیگر کئی بلقانی ریاستوں نے بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے ۔ لٹویا کے علاوہ ان ریاستوں میں ایسٹونیا، لیتھوانیا اور پولینڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جن روسی شہریوں کے پاس لٹویا یاکسی دوسرے یورپی ملک کے مستقل رہائشی پرمٹ ہیں، انہیں اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ جن روسی شہریوں کے فیملی ممبرز لٹویا یا دیگر یورپی ممالک کے شہری ہیں اور ان روسی شہریوں کے پاس لٹویا کا قلیل مدتی ویزا ہے، وہ بھی لٹویا میں داخل ہو سکتے ہیں۔مزید برآں ملازمت کی غرض سے، مسافر ٹرانسپورٹ سروس اور دیگر ایسے شعبوں سے وابستہ روسی شہری بھی لٹویا میں داخل ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close