مال گاڑی بغیر ڈرائیور بھاگ نکلی، کہاں پہنچ گئی؟

ویب ڈیسک (پی این آئی)بھارت میں مال گاڑی بغیر ڈرائیور کے بھاگ نکلی اور 70 کلو میٹردور تک 5 اسٹیشن کراس کر گئی اور مقبوضہ کشمیر سے بھارتی ریاست پنجاب پہنچ گئیتریپن بوگیوں والی مال گاڑی کو ٹریک پر لکڑیوں کے بلاکس رکھ کر روکا گیا۔

واقعہ کیسے پیش آیا اور اسکا کون ذمہ دار ہے؟ حکام کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ٹرین مقبوضہ کشمیر کے کاتھوا ریلوے اسٹیشن پر ڈرائیور کی تبدیلی کے لیے روکی گئی تھی۔ شمالی ریلوے کے ایک ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ کہا گیا ہے کہ ٹرین جموں جالندھر سیکشن کے ایک سلوپ گراڈینٹ ٹریک پر نیچائی کی جانب چل پڑی اور پھر پنجاب پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں