سرحدی علاقے میں 5 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ

انٹر نیشنل ڈیسک (پی این آئی)کرغزستان اور چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (CENC) کے مطابق اتوار کے روز کرغزستان اور چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں زلزلہ آیا ہے جو کہ 11 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔چینی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ7.1 کی شدت کے زلزلے نے 23 جنوری کو کرغزستان اور سنکیانگ کے سرحدی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close