رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہلاکتوں کی اطلاعات

بیجنگ (پی این آئی)رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین میں ایک بلند رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق چینی شہر نانجنگ میں ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگ گئی جو بڑھتے بڑھتے کئی منزلوں تک پھیل گئی، حکام نے اطلاع ملتے ہی مکینوں کو باہر نکلنے کی ہدایت کی تاہم عمارت خالی کرانے کے دوران ہی 15 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 44 افراد زخمی ہو گئے۔ فائر بریگیڈ عملے نے آگ بجھانے کی کارروائی چند گھنٹوں میں مکمل کر لی، آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close