طاقتور بگولے نے تباہی مچا دی، 33 افراد زخمی ہو گئے

جکارتہ (پی این آئی) انڈونیشیا میں طاقتور بگولے نے مغربی جاوا میں تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوا کے مغربی علاقے سومی ڈنگ کو طاقتور ہوا کے بگولے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر چیز کو ہوا میں اٹھالیا۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طاقتور ہوا کے بگولے نے 116 گھروں کو نقصان پہنچایا جس سے 33 افراد زخمی ہوئے۔۔۔طوفان کے دوران طاقتور ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close