انٹرنیشنل ڈیسک(پی این آئی)افغانستان سے مبینہ طور پر قومی خزانے کے 169 ملین ڈالر لے کر فرار ہونے والے سابق افغان صدر اشرف غنی سعودی عرب پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں افغانستان سے فرار ہونے کے بعد سابق افغان صدراشرف غنی کو پہلی مرتبہ سعودی عرب میں دیکھا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم اشرف غنی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ اشرف غنی 15 اگست 2021 کو افغانستان سے فرار ہو گئے تھے۔اشرف غنی اور ان کی اہلیہ پر افغان بینک کے ذخائر سے تقریباً 169 ملین ڈالر متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا الزام ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں