رمضان کے دوران مساجد کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق مسجد کے اندر افطار کی ممانعت ہوگی۔

سعودی میڈیا کےمطابق وزارت اسلامی امور نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں موجودکیمروں کے ذریعے امام یا نمازیوں کی تصویر بنانے اور نمازوں کی ریکارڈنگ کسی بھی میڈیا پرنشر کرنےپر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری ضابطے میں مؤذنوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ رمضان کے دوران عشا کی اذان ام القری کیلنڈر کےاوقات کےمطابق دی جائے جبکہ فجر اورعشا میں اذان اوراقامت کےدرمیان 10 منٹ کا وقفہ دیا جائے تاکہ نمازیوں کو سہولت ہو۔بقیہ نمازوں میں پہلے سے مقرر کردہ دورانیے پر ہی عمل کیا جائے گا جبکہ وزارت نے رمضان کے دوران مساجد میں چندہ جمع کرنے اورمسجد کے اندر افطار کا اہتمام کرنے کی ممانعت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افطار کے دسترخوان مساجد سے ملحقہ مخصوص جگہوں پر لگائے جائیں تاکہ مساجد کی صفائی متاثر نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close